ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑایچ سیاسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیراپنے فرائض انتہائی جانفشانی سے انجام دے رہے ہیں۔جغور ایکشن کمیٹی کا پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جغور ایکشن کمیٹی چترال کے چیرمین بشیر الدین نے کہا ہے کہ ضلع چترال کی ساٹھ سالہ تاریخ میں اگر کوئی دلیر، دیانت دار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھر پور انتظامی افسر ڈپٹی کمشنر چترال کے طورپر چترال میں تعینات ہوا ہے تو وہ اسامہ احمد وڑائچ ہیں جوکہ چترال کا موجودہ ڈی۔سی ہے جس نے اپنی تعیناتی کے دو مہینوں کے اندر چترال کے عوام کے دلوں میں اپنا گھر بسالیا ہے جوکہ سیاسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیراپنے فرائض انتہائی جانفشانی سے انجام دے رہے ہیں۔ اتوار کے رو ز شہزادہ عمران، محمد یحیٰ المعروف شیردل، محمد صابر اور گل آغا کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال کے پسماندہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنے سب سے متحرک اور باصلاحیت افیسر کو چترال بھیجاجس نے ایڈمنسٹریشن کے ہر شعبے میں اصلاحات کا سلسلہ شروع کرکے میرٹ اور انصاف کی بالادستی کو پہلی مرتبہ یقینی بنارہے ہیں اور چترال کے عوام کو گران فروشوں، کرپشن مافیا، تجاوزات میں ملوث عناصر سے چھٹکارا دلارہے ہیں جس کا کریڈٹ بھی یقیناًصوبائی حکومت کو جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال شہر اورمضافات میں تجاوزات کو ہٹانے کے سلسلے میں ڈی۔ سی چترال کا کردارقابل رشک ہے جس نے کوئی دباؤ قبول کئے بغیر ایک اہم مشن پر قدم رکھا ہے تاہم انہوں نے کہاکہ بغیر واضح ثبوت کے ڈی سی چترال کسی کے خلاف کاروائی ہرگز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایک نیک نام اور باکردار افسر کے اچھے کارناموں کا ذکر کرنا سول سوسائٹی کا فرض ہے اور جغور ایکشن کمیٹی بھی یہ کردار ادا کررہی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔