تازہ ترین

چترال کے محکمہ صحت کے ملازمین کا پروفیشنل الاؤنس کا دیرینہ مطالبہ منظورہونے پر وزیراعلیٰ،وزیر صحت،سیکرٹری ہیلتھ اور ایم پی ایز چترال کا شکریہ۔سردار ولی خان

چترال(شہریار بیگ سے) پیرا میڈیکل اسٹاف ضلع چترال کے صدر سردار ولی اور اُس کے کابینہ ممبران نے ایک اخباری بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ،وزیر صحت شہرام ترکئی ،سیکریٹری ہیلتھ اور صوبائی ممبران سلیم خان،سردار حسین اور بی بی فوزیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی کوششوں سے چترال کے محکمہ صحت کے ملازمین کا پروفیشنل الاؤنس کا دیرینہ مطالبہ منظور کرکے بر وقت ادائیگیاں ہو گئی ہیں ۔حکومتی اقدام سے محکمہ صحت کے ملازمین کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اور غریب ملازمین اپنے سیاسی قائدین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں دریں اثناء اس خوشی میں پیرا میڈیکل سٹاف نے ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال کے سبزہ زار میں ڈاکٹروں پیرا میڈیکل سٹاف صحافیوں اور مخیر حضرات کے اعزاز میں پُر وقار لنچ کا اہتمام بھی کیا۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔