تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اور عملی کام کرنے والے دونوں کو چترال اور ملک بھر کے عوام خود جانتے ہیں۔ایم این اے افتخار الدین

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) بدھ کے روز وزیر اعظم پاکستان کی آمد پر پولو گراونڈ میں منعقد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخار الدین نے کہاکہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے اور عملی کام کرنے والے دونوں کو چترال اور ملک بھر کے عوام خود جانتے ہیں ۔ انہوں نے شرکاء سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ کیا تبدیلی لانے والے وہ ہیں جو کہ اب تک چترال میں 50ارب روپے کے لگ بھگ رقم ترقیاتی کاموں پر خرچ کرچکے ہیں یا کہ وہ جو صرف زبانی نعروں تک اپنے محدود ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال کی دو بڑی قدرتی آفات سیلاب اور زلزلے میں وزیر اعظم کی چترال آمد اور وفاقی حکومت کی طرف سے عملی کام کرنے پر وزیر اعظم کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کے درخواست پر انہوں نے 2014ء میں لواری ٹنل پراجیکٹ کے لئے سالانہ ایلوکیشن کو 75کروڑ روپے سے بڑہاکر چھ ارب روپے کردی۔ انہوں نے چترال کو اقتصادی راہداری میں شا مل کرنے اور زرعی قرضوں کی معافی کا بھی مطالبہ کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔