تازہ ترین

چترال میں مختلف واقعات میں ایک نوجوان جان بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال میں مختلف واقعات میں ایک نوجوان جان بحق اور چار زخمی ہوگئے ۔ پہلا واقعہ سین لشٹ میں پیش آیا ۔ جہاں ایک نوجوان اویس الرحمن ولد فضل الرحمن درخت پر چڑھ کر اخروٹ جھاڑ رہاتھا ۔ کہ درخت سے گر کر شدید زخمی ہوا ۔ اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہوا ۔ دوسرا حادثہ گاؤں بروز کے مقام گنبد میں پیش آیا ۔ جہاں ڈاٹسن نمبرپی ایس کے 1489چترال سے دیر جارہا تھا ۔ کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک سے کئی فٹ نیچے گرا ۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں ایک خاتون اور ایک چھ سال ہ بچہ بھی شامل ہے ۔ چترال پولیس نے ڈاٹسن کے ڈرائیور ملزم حشمت خان ولد سردار خان ساکن سیاہ گاؤنی اپر دیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو دیر منتقل کیا گیا ہے ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO