تازہ ترین

پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں گلگت بلتستان میں شروع ہوگئی

پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں گلگت بلتستان میں شروع ہوگئی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں گلگت بلتستان اور چیراٹ میں شروع ہوگئیں ہیں مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آج سے شروع ہونیوالی مشقیں دس اکتوبر تک جاری رہیں گی پاک بھارت حالیہ کشیدہ تعلقات کے موقع پر یہ مشترکہ فوجی مشقیں پاک روس تعلقات بالخصوص دو طرفہ دفاعی تعاون میں نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ دونوں بری افواج پہلے پاکستان کے شمال مغربی علاقے ، رتو ، گلگت بلتستان اور بعد میں خیبرپختونخوا کے علاقے چیراٹ میں مشقیں کریں گی۔ ان مشقوں پر بھارتی وزارت خارجہ پہلے ہی خدشات کا اظہار کرچکا ہے جسے روس نے مسترد کرتے ہوئے جواب دیا ہے کہ یہ جنگی مشقیں کسی متنازع علاقے میں نہیں کی جا ری ہیں۔ ان مشقوں کا اعلان روسی فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل اولیگ سالو کوو نے کیا تھا۔مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانا ہے

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock