آغاخان ہائی سکول روئی میں یوم والدین کی تقریب جنرل منیجر خوش محمد خانAKESP چترال اور MPA سلیم خان کی شرکت

گرم چشمہ ( فخرالدین یدغا ) گرم چشمہ کے گاؤن روئی میں واقع آغاخان ہائی سکول روئی میں یوم والدین کی تقریب منعقد ہوئی ۔اس تقریب کے مہمان خصوصی MPA سلیم خان اور صدر محفل ریٹائرڈ بریگیڈےئرخوش محمد خان جنرل منیجر AKESP چترال تھے۔اس علاوہ تقریب میں ریجنل اکیڈمک منیجر ذولفقارAKESP چترال،RSDU Head گرم چشمہ شفیق الرحمن،اکیڈمک کوآرڈینٹر بہادر خاں RSDU گرم چشمہ،ایڈمن سید ولی شاہ اور فرحت خان RSDU گرم چشمہ،فضل حمید پرنسپل الناصر ڈگری کالج گرم چشمہ،مہمورمراد سکول ہیڈ AKS اوچو،ایڈیشنل SHO تھانہ لٹکوہ گرم چشمہ،کنونیر فخرالدینAKS روئی،پرابیگ چوکی ایس آئی واسٹاف،علاقے کے کونسلر ز،مقامی گورنمنٹ اورپرائیوٹ اسکولوں کے انچارچ ،علاقے کے معتبرات اورکثیرو تعداد میں والدین نے شرکت کی۔اس موقع پرایم پی اے سلیم خان نے کہا کہ AKESP چترال کی خدمات کو جتنابھی سراہا جائے کم ہے۔وہ اسلئے کہ AKESP نے کزشتہ تین عشروں سے خاص کرکے بیٹیوں کی تعلیم پر زور دیا اور اس کا ثبوت فخر انجگان ہیراناز نے AKUEB میٹرک کے سالانہ امتحان پہلی پوزیشن کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی اورتعلیم کے میدان میں چترال کانام روشن کی۔سکول ہیڈ مران شاہ نے سکول کی ششماہی کارکردگی رپورٹ پیش کیا ۔ فضل حمید صدر آغاخان لوکل کونسل گرم چشمہ،مہمور مرادصدر آغاخان لوکل کونسل پرابیگ نے بھی خطاب کیا۔پروگرام میں اسٹوڈنٹ نے انگلش،اردو،کھوار اور یدغا Language میں Comparing کی۔دوران پروگرام طلباء و طالبات نے تلاوت،حمدباری تعالی،نعت شریف،قصیدہ خوانی،قوالی،ماں اور باپ کی حوالے سے نظم،والدین کی ذمہ داری اور کردار کے حوالے سے ڈرامہ، کھوار اور یدغا زبان میں شعرو شاعری،انگلش اور اردو زبان میں تقاریر اور لطیفے پیش کیے۔پروگرام کے آخر میں جنرل منیجر خوش محمد خان نے AKESP کے Mission and Vission اور Quality of education کے حوالے سے شراکائے پروگرام کو آگاہ کیااور ساتھ اس بات کی بھی تاکید کی کہ۔ اس سال کلاس کے جی سے لیکر کلاس ہشتم تک سالانہ امتحانات بورڈ کےPattern کے مطابق ہونگے اور دوسرے سکولوں کے اساتذہ امتحان لیں گے اور Paper Checking بھی AKESP office میں ہی ہونگے۔تاکہ کسی کا حق ضائع نہ ہو جائے اور معیار تعلیم Quality of education کو بہتر بنایا جاسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔