گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں ایف اے اور ایف ایس سی کے طلباء و طالبات امتحان دینے میں مصروف

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس )گورنمنٹ سنٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں حالیہ دنوں میں ایف اے اور ایف ایس سی کے طلباء و طالبات کا ایک جم غفیر سپلمنٹری امتحان دینے میں مصروف ہے ۔ امتحانی ہال ، سکول لان اور تین سائڈ رومز میں 70طالبات سمیت مجموعی طور پر 530طلبہ سوکس اور کیمسٹری کے امتحان دے رہے ہیں ۔ اتنی بڑی تعداد میں امتحان دینے والے طلبہ کو کنٹرول کرنا نہایت ہی مشکل کام ہے ۔ لیکن منتظمین اور ممتحینوں کا جذبہ خالص ہو ۔ اور قوم کے بچوں کو بوٹی مافیا سے نجات دلانے کا عزم مصمم ہو ۔ تو کوئی کام مشکل نہیں ہے ۔ چترال کے صحافیوں کی ٹیم نے گذشتہ روز سینٹنیل ماڈل ہائی سکول کے امتحانات کا جائزہ لیا ۔ جس میں امتحان کے دوران طلبہ پر نظر رکھنے اور اُنہیں نقل سے دور رکھنے کی جو کوشش کی گئی ہے ۔ وہ یقیناًقابل تعریف ہے ۔ لیکن ایک امر باعث تعجب ہے ۔ کہ اتنی بڑی تعداد میں طلباء و طالبات کیلئے ایک امتحانی سنٹر قائم کیا گیاہے ۔ جبکہ اتنی بڑی تعداد میں امتحان دینے والے طلبا و طالبات کیلئے دو سے تین سنٹرز کا ہونا ضروری ہے ۔ اسکے باوجود طلباء کوکنٹرول کرنا اور نظم وضبط برقرار رکھنا یقیناًقابل تعریف ہے ۔ جس کیلئے امتحانی سنٹر کے سپرنٹنڈنٹ وقار احمد پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ایون اور دیگر عملہ داد و تحسین کے مستحق ہیں ۔ تاہم محکمہ ایجوکیشن کو چاہیے ۔ کہ امتحانات کو شفاف ترین بنانے کیلئے سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کرے ۔ اور طلبہ کو مناسب ماحول مہیا کیا جائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔