چترال کے مقامی اخبار میں حامد جلال اور عبدللّٰہ جان کے غیر سنجیدہ بیاں سے سخت افسوس ہوا۔چئیرمین محمد ولی شاہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سابق چئیرمین محمد ولی شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال کے مقامی اخبار میں حامد جلال اور عبدللّٰہ جان کے غیر سنجیدہ بیاں سے سخت افسوس ہوا- چترال کے عوام خصوصاََ اپر چترال کے عوام عموماََ نہایت با شعور اور تعلیم یافتہ ہیں- چترال کے قابل فخر فرزند شہزادہ  افتخار الدین کے گزشتہ چند سالوں سے چترال کے لئے 124 ارب روپے کے فنڈز مرکزی حکومت سے منظور کرواکر لواری ٹنل کو تکمیل تک پہنچائے اور گولین گول پاوُر ہائیڈرل پراجیکٹ کو مکمل کرواکر سابق وزیر اَعظم نوازشریف سے 36 میگاواٹ بجلی چترال کے لیے 2014 میں مختص کروائے اور 2016 میں ارندو سے بروغل تک ٹرانسمیشن لائن کے لئیے 7 ارب سے زیادہ فنڈز منظور کر وائے جس کی روشنی میں اپر چترال کو بجلی میسر ہوئی اور باقی علاقوں میں بھی جلد ہی ٹرانسمشن لائن کے کام شروع ہونگے- ایک ٹرانسفرمر کی قیمت 18 کروڑ روپے ہے یہ ٹرانسفرمر چترال,دروش اور اپر چترال میں لگائے گئے ہیں- اپر چترال کے بجلی کی کریڈٹ کو یہ دو بھائی اپنی حاضر سروس چترال کے عوام کے ملازمین ڈپٹی کمشنر , DPO اور کمانڈنٹ چترال سکاوُٹس کے کوشش قرار دیئے انکی خوشامد کے لیے کوئ اور طریقہ ڈھونڈنا چاہیئے- اپنے علاقے کی عزت, اپنی کام اور قابلیت کو کسی ملازم کے نام کرنا یہ کہاں کی عقلمندی ہے- PPP کے سیکرٹری کے اس بیان پر اپر چترال کے لوگوں کی احتجاج کی وجہ سے بجلی دی گئ- منیجر صاحب جب لواری ٹنل کے 4 ارب کے فنڈز ملتان منتقل ہوئے تو آپ اس وقت احتجاج کیوں نہیں کی- جب ریشن کےبجلی گھر 2015 میں سیلاب برد ہوئے تو کتنی بار احتجاج ہوا اور کیا نتیجہ نکلا؟ لواری ٹنل کے تعمیر سے چترال پشاور روڈ 16 گھنٹے سے 7 گھنٹے رہ گئے یہ کام کس DCO اور DPO نے کی؟ تیرچ سے اوویر روڈ, مستوج,شندور روڈ, چترال بونی روڈ, توکھو روڈ, چکدرہ ٹو چترال روڈ گرم, چشمہ روڈ, کیلاش روڈ , 11 دیہاتوں کے دیگر روڈ, سیلاب کے متاثرین کے ساتھ امداد, چترال بھر میں FM radio اور ٹیلی فون کے سہولیات پہنچانے میں کس کا کردار رہا؟ یہ کریڈٹ آ پ کس کو دینا چاہتے ہیں – شہزادہ افتخار کے انتھک محنت اور قابلیت کی وجہ سے آئیندہ چند سالوں میں چترال کا نقشہ تبدیل ہو کر رہے گا- اب چترال بھر کے با شعور عوام لواری ٹنل بجلی کی فراہمی اور اربوں روپے کی فنڈز کی منظوری نواز شریف کی چترالیوں کے ساتھ ہمدردی اور شہزادہ افتخار کے انتھک محنت قرار دیتے ہیں – عوام کے بنیادی حقوق صحت, بجلی اور روڈ وغیرہ جس حکومت نے عوام کو دے دیئے وہ عوم کی نظروں میں اہل,امین اور صادق قرار پاتے ہیں- اب چترال کے عوام کو جھوٹی نعروں سے گمراہ نہیں کیا جا سکتا- اب ث”

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔