تازہ ترین

پی پی اے ایف کی طرف شاندار کارکردگی پرکے آئی ڈی پی کو بیسٹ فارپارمنس ایوارڈ سے نواز ا گیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان غربت مکاؤ فنڈ ( پی پی اے ایف ) کی طرف شاندار کارکردگی پر کوہ انٹگریٹڈ ڈیویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی ) کو بیسٹ فارپارمنس ایوارڈ سے نواز ا گیا جبکہ اس سے قبل بھی یہ ایوارڈ اس ادار ے کو مل چکی ہے۔ ادارے کو ایوارڈدینے کے حوالے سے ایک تقریب جمعرات کے رو ز دنین میں واقع کے آئی ڈی پی کے دفتر میں منعقدہوئی جس میں سابق ایم پی اے اور کوہ سے ضلع کونسل کے رکن مولانا عبدالرحمن نے ادارے کے چیرمین عبدالغفار کو پی پی اے ایف کی طرف سے ایوارڈ دیا جبکہ کوہ سے تحصیل کونسل کے رکن عبدالقیوم شاہ نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر کوہ یونین کونسل سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور ادارے سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں علاقے کے تمام ویلج ناظمین بھی شامل تھے۔ ایوارڈ کے علاوہ ادارے کے تمام بورڈ ممبران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی دے دیئے گئے۔ا س موقع پر مقرریں نے علاقے کی ترقی میں کے آئی ڈی پی اور اس کے عہدیداروں اور خصوصاً چیرمین عبدالغفار کی انتھک اور مخلصانہ کوششوں کوشاندار الفاظ میں سراہا۔ اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندگان نے بھی کے آئی ڈی پی کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کیا۔تقریب سے اے کے آر ایس پی کے منیجر انسٹیوشن ڈیویلپمنٹ فضل مالک ، سیاسی کارکن شریف حسین، غفارلال نے بھی خطاب کیا۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔