تازہ ترین

خلیفہ اول کی یوم وفات اور شامی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اہل سنت چترال کے زیراہتمام چترال میں ریلی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) مسلمانوں کے خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق کی یوم وفات اور شامی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اہل سنت چترال کے زیر اہتمام چترال میں نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد شاہی بازار چترال سے ایک جلوس نکالا گیا جوکہ پی آئی اے چوک پہنچ کر جلسے کی صورت اختیار کرلی ۔ جلوس کی قیادت معروف عالم دین حافظ خوش ولی خان نے کی جبکہ جلسے سے ان کے علاوہ سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی ، بلبل چترال مولانا اسرار الدین الہلال ، مولانا سراج احمد اورضلعی صدر عوامی نیشنل چترال الحاج عیدالحسین نے خطاب کرتے ہوئے خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق سیرت اور اسلام کے لئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ خلیفہ اول کے یوم وفات کے دن کو عام تعطیل کا اعلان کیا جائے ۔ انہوں نے شامی مسلمانوں پر بشار الاسد کی ظلم وبربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو سفارتی لیول پر شامی حکومت سے اُٹھائے۔
۔۔۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔