تازہ ترین

عوام ماحول کے دشمن پولی تھین شاپرز کے استعمال کو فوری طور پر ترک کرکے ماحول دوست تھیلے استعمال کرنا شروع کردیں؍اے سی چترال ساجدنواز

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں پولی تھین سے بنے ہوئے رنگ برنگی شاپرز تھیلوں کو ختم کرنے اور ان کی جگہ تحلیل ہونے کے قابل شاپرز متعارف کرکے ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے ضلعی حکومت کی مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز نے جمعہ کے روز چیو بازار سے اتالیق بازار پولوگراونڈ تک مارچ کیا اور عوام میں مفت تھیلے تقسیم کئے ۔ تحصیل میونسپل افیسر چترال قادر ناصر اور تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس ،عبوری صدر تجار برادری کے علاوہ معززیں شہر کثیر تعداد میں شریک رہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کڑوپ رشت ، پی آئی اے چوک ، اتالیق بازار اور پولوگراونڈ میں موجود شہریوں پر زور دیا کہ وہ ماحول کے دشمن پولی تھین شاپرز کے استعمال کو فوری طور پر ترک کرکے ماحول دوست تھیلے استعمال کرنا شروع کردیں جس کے دیر پا اثرات نہ صرف ماحول پر بلکہ خود ان کے صحت پر مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سب ڈویژنل انتظامیہ اور ٹی ایم اے اس سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے لیکن عوام کی بھر پور تعاون اور شرکت لازمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کو صاف اور شفاف بنانے کے لئے پولی تھین شاپرز کا خاتمہ اولین مرحلہ ہے جبکہ شہر کے نمایان مقامات پر غلاظتوں اور کوڑا کرکٹ سے صاف رکھنے کے لئے سب ڈویژنل انتظامیہ اور ٹی ایم اے نے لائحہ عمل مرتب کرکے اس پر عمل شروع کردیا ہے جس کے مثبت نتائج برامد ہورہے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔