تازہ ترین

مسلم لیگ ن چترال کاجامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر جوتا پھینکنے کی شدید مذمت

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) محمد کوثرایڈوکیٹ صدر مسلم لیگ ن تحصیل چترال نے ایک اخباری بیان میں مسلم لیگ ن چترال کی طرف سےجامعہ نعیمیہ میں قاید مسلم لیگ ن وسابق وزیراعظم میاں نوازشریف پر جوتا پھینکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے وزیرخارجہ خواجہ آصف کے ساتھ بھی یہی بدتمیزی کی گئی۔ ایسے لوگ اوراس قسم کے لوگوں کے سرپرست دراصل ہمارے مشرقی و مذھبی معاشرے میں گند پھیلانے کے مشن سے وابستہ ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ قوم ایسے تہذیب سےعاری گینگ کے عزایم سے واقف ہوچکا ہے۔انشاءاللہ رواں الیکشن میں عوام میاں نوازشریف کے وژن کے حق میں فیصلہ دے کر جوتا گینگ کے منہ پہ کالک ملینگے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔