تازہ ترین

چترال میں چار روزہ پولیو مہم کا آغاز، چترال کے چوبیس یونین کونسلوں میں 68104بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پیر کے روز ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے احاطے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسرار اللہ اور ای پی آئی کوآرڈنیٹرڈاکٹر فیاض علی رومی نے بچوں کوپولیو کے قطرے پلا کر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جس کے ساتھ بروغل کے سوا تمام چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو مہم شروع ہوگئی۔ اس موقع پر ای پی آئی کوآرڈنیٹرڈاکٹر فیاض علی رومی نے حاضرین کو بتایاکہ ا ن چوبیس یونین کونسلوں میں 68104بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،پولیو کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔ جس کے لئے کل 505ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔۔انہوں نے کہاکہ ان میں رومنگ ، ٹرانزٹ ، فیکس اور 117موبائل ٹیمیں شامل ہیں۔ ڈاکٹرفیاض علی رومی نے کہا کہ یہ انتہائی خوش آیند بات ہے کہ چترال گذشتہ بیس سالوں سے پولیو فری ضلع چلا آرہا ہے ۔ اور یہ مقامی ہیلتھ کے اداروں ،اسٹاف کی اچھی کارکردگی اور عوام کے بھر پور تعاون سے ممکن ہوا ہے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔