چترال لوئر

تجار یونین کے نومنتخب صدر شبیر احمد اور ان کی کابینہ کی جانب سے تجار برادری کا شکریہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) تجار یونین کے نو منتخب صدر شبیر احمد نے ایک اخباری بیا ن اپنی پوری کابینہ کی طرف سے تمام تجار برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ تجار برادری نے پینل پر بھروسہ کرکے ہمیں ووٹ دے کر کامیاب کیا۔اُنہوں نے چترال بازار کے تمام دوکانداروں اور ورکشاپ کے دکانداروںکا شکریہ اداکیا اور عبوری کابینہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ نومنتخب صدر نے اپنی طرف سے چترال انتظامیہ کا خصوصاً ڈی۔سی چترال ارشاد سودھر ،ڈی۔پی۔او چترال منصور امان ،ایس ،ایچ،او چترال تھانہ کا ا وراے۔ سی چترال ساجد نواز کا صاف شفاف انتخابات کرانے پر شکریہ اداکیا۔اور چترال دوست پینل کے نامزد امیدوار برائے صدارت بشیر حسین آزاد کا تجار برادری الیکشن کرانے کے لیے چترال بازار میں آگاہی پھیلانے پر اُن کا شکریہ ادا۔شبیر احمد نے  کابینہ کو لیکر تجار برادری کی ہروقت خدمت کے لیے حاضر رہنے کے عزم کے اظہار کے ساتھ  ہر وقت اپنےاپنے کابینہ کے ارکان سراج احمد جنرل سیکرٹری کفایت اللہ سینئر نائب صدر اور باقی ارکان کے ساتھ تجار برادری کی خدمت میں ہر وقت حاضر رہنے کی یقین دہانی کی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى