تازہ ترین

اپنڈیکس کے اپریشن کے انتظارمیں دم توڑنے والی بچی کے ورثاکاڈاکٹروں کےرویے کے خلاف احتجاج،چترال بونی روڈ بلاک

چترال (محکم الدین) ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں نوانسال بچی تین دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد اپنڈیکس کے اپریشن کا انتظار کرتی ہوئی دم توڑ گئی. ورثا نےڈاکٹروں کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چترال بونی روڈ بلاک کی . جسے بعد آزان مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے بعد کھول دیا گیا.تفصیلات کے مطابق کوغذی کے رہائشی مولانا قمرالدین کی 14سالہ بیٹی اچانک بیمار ہوئی . جسے ڈی ایچ کیو  ہسپتال چترال میں علاج کیلئے داخل کر دیا گیا. تشخیص سے معلوم ہوا.کہ بچی کو اپنڈیکس ہے.جسے آپریشن کرنے کی ضرورت ہے.لیکن آپریشن کےانتظار میں بچی تین دن ہسپتال کےبیڈ پر تڑپنے کے بعد بالاخر جان دے دی . ڈاکٹروں کی اس سنگدلی کی متوفی کے ورثا اور عوامی حلقوں نےشدید مذمت کی ہے.اور مطالبہ کیا ہے  کہ حکومت اس وا قعے کی انکوئری کرے . انہوں نے کہا . کہ حکومت ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولت دینے کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے . لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے .

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔