تازہ ترین

گولین ہائڈروپاور پراجیکٹ کی بجلی15اپریل سے ایک ہفتے کے لئے بندرہےگی

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) ڈپٹی کمشنر چترال کےدفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گولین گول ہائیڈروپاورپراجیکٹ سے چترال کو ملنے والی بجلی 15اپریل سے ایک ہفتے کیلئے بند رہیگی۔اور چترال کے صارفین کو ایک مرتبہ پھر نیشنل گرڈ سے منسلک کیا جائیگا۔پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ گولین گول پراجیکٹ کی یونٹ دو اور تین کی ٹیسٹنگ 15اپریل سے شروع ہوگی جو ایک ہفتے تک جاری رہیگی ۔گولین کے باشندوں اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو بھی اطلاع دی گئی ہے کہ ٹیسٹنگ کے دوران گولین گول نالہ کے پانی کی بہاؤمیں غیر متوقع اضافہ اور کمی ہوگی ۔جوبچوں کیلئے خصوصی طور پر خطرناک ہوسکتی ہے ۔ لہذاعوام کو نالہ کے ایریے سے دوررہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔