تازہ ترین

حالیہ مردم شماری غلط ہے یا ووٹر لسٹ میں گھپلے ہوئے ہیں،حکومت پاکستان فوری طورپر نوٹس اور مردم شماری کا جائز لے۔مولانا عبدالاکبر چترالی

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال این اے ون سے جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے نامزداُمیدوار مولاناعبدالاکبر چترالی نے نادرا کی جانب سے10کروڑ 42لاکھ 60ہزار ووٹرز کی لسٹ الیکشن کمیشن کے حوالے کرنے پراظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ حالیہ مردم شماری غلط ہے یا ووٹر لسٹ میں گھپلے ہوئے ہیں2017کے مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی بیس کروڑپچہتر لاکھ ہے جب کہ نادرا نے دس کروڑ42لاکھ ساٹھ ہزار افراد پر مشتمل ووٹرز لسٹ الیکشن کمیشن کے حوالہ کیے ہیں۔الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہونے تک لاکھوں مزید مردوخواتین ووٹرز بنیں گے اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کی کل آبادی کے51فیصدافراد ووٹر بن سکتے ہیں، کیا ہر گھر میں محض دو ووٹر اور دوبچے ہیں عملاًیہ ناممکن نظر آرہاہے اور حقیقت بھی یہ ہے اسی طرح2017کی مردم شماری پر سوالات اُٹھ رہے ہیں لہذا حکومت پاکستان فوری طورپر نوٹس لے اور مردم شماری کا جائز لے،غلط مردم شماری کی وجہ سے کئی اضلاع کو ناقابل نقصان پہنچ چکا ہے اس میں سرفہرست ضلع چترال ہے جس کو کہ 2017کی مردم شماری کو بنیاد بناکر ایک صوبائی سیٹ سے محروم کردیا گیا ہے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔