تازہ ترین

سیاسی سماجی حلقوں کا ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈی پی او منصورامان کا شکریہ ادا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈرائیوروں،ٹرانسپورٹروں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف اُٹھائے گئے موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈی پی او منصورامان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی حلقوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ چترال میں ٹریفک پولیس کی طرف سے کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے چالان اور ہیلمٹ کے قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کرنے کے بعد موٹر سائیکل حادثات پر قابو پالیا گیا ہے۔ڈرائیوروں کے لائسنس اور رجسٹریشن کی باقاعدہ چیکنگ کے ذریعے غیرقانونی گاڑیوں کی تھام کی گئی ہے۔سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ چترال کی ٹریفک پولیس اسی طرح قوانین پر عملدرآمد کراتی رہے گی
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔