ایم ایم اے کی حکومت 2002میں بنی تھی صوبے کے عوام کونہ کہیں اسلامی نظام ملااورنہ ہی کہیں کوئی ترقیاتی کام۔ایم پی اے سلیم خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ممبرصوبائی اسمبلی وچیئرمین ڈیڈک چترال سلیم خان نے گرم چشمہ کے دومختلف مقامات میں عوامی اجتمات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ دس سالوں میں اپنے حق نمائندگی کواحسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ارندوسے لیکرگبوراوربرنس تک اپنے حلقے کے عوام کی دن رات بے لوث خدمت کرچکاہوں۔جس کا ثبوت یہ ہے کہ میرے حلقے میں خاص کرتعلیم کے میدان میں نمایاں ترقی ہوئی۔اپنے حلقے کے اندران دس سالوں میں 10ہائیرسکینڈری،15ہائی،15مڈل اور25پرائمری سکولزقائم کرچکاہوں۔ایک گرلزڈگری کالج دروش اوریونیورسٹی آف چترال کے قیام میں بھی اپنابھرپورکرداراداکرچکاہوں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گرلزہائی سکول مرُدان ،گرم چشمہ کے افتتاح کے موقع پرایک پرہجوم اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ تحصیل لٹکوہ کے عوام دومرتبہ مجھے جیتوانے میں اپناکرداراداکرچکے ہیں ۔اس دفعہ بھی اگرپارٹی کی طرف سے ٹکٹ ملی توانشاء اللہ چترال کے عوام میرے خدمات کومدنظررکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھرعوام چترال کی خدمت کرنے کاموقع دیں گے۔انہوں نے کہاکہ 2018کاالیکشن بہت سخت ہوگاکیونکہ چترال میں ایک صوبائی اسمبلی کاسیٹ ختم ہوگیاصرف ایک قومی اسمبلی اورایک صوبائی اسمبلی کاسیٹ رہ گیاہے۔انہوں نے روئی کے مقام پرواٹرسپلائی اسیکم کاافتتاح بھی افتتاح کیااس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ میں سیاست کوعبادت سمجھ رہاہوں۔کیونکہ عوام کی خدمت کرکے مجھے ذہنی طورپرسکون ملتاہے۔کسی کوایک گلاس پانی پلاناثواب کاکام ہے۔مگرآج پورے گاؤں کے مرد اورخواتین اس صاف پانی سے مستفیدہوکرمجھے دعائیں دینگے۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے حکومت پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک چترالی عوام کامجرم ہے کیونکہ انہوں نے اپرچترال کوالگ ضلع بناے کااعلان کرکے بہت بڑاجھوٹ بولاہے اگراپرچترال آج الگ ضلع ہوتاتوہماراصوبائی اسمبلی کاایک سیٹ بھی بچ جاتا۔انہوں نے مذہبی جماعتوں کے اتحاد پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ ایم ایم اے کی حکومت 2002میں بنی تھی صوبے کے عوام کونہ کہیں اسلامی نظام ملااورنہ ہی کہیں کوئی ترقیاتی کام ہوئے۔آج پھرسادہ لوح عوام کوایک مرتبہ پھراسلام کی نام پردھوکہ دینے کی کوشش میں ہے مگراس دفعہ عوام باشعورہوچکے ہیں وہ دوبارہ اسی دھوکے میں نہیںآئیں گے۔بلکہ خدمت کودیکھ کراپنافیصلہ دیں گے۔ اس موقع پر سینئرنائب صدرپاکستان پیپلزپارٹی انجینئرفضل ربی جان اوردیگرپارٹی جیالے بھی موجودتھے
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔