تازہ ترین

چترال یونیورسٹی میں زیر تعلیم کالاش طلباء وطالبات میں چیف منسٹر خیبر پختونخوا اسٹوڈنٹس سکالرشپ پروگرام کے تحت تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم 

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال یونیورسٹی میں زیر تعلیم کالاش طلباء وطالبات میں چیف منسٹر خیبر پختونخوا اسٹوڈنٹس سکالرشپ پروگرام کے تحت تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے 8کالاش طلباء اور 2طالبات کو چیک دے دئیے ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین اور پبلک ریلیشنز افیسر شکیل حسین بھی موجود تھے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہاکہ کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کو پہلی مرتبہ معیاری تعلیم کے لئے وظائف دئیے جارہے ہیں جبکہ مستقبل قریب میں ان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کالاش طلباء وطالبات پر زوردیا کہ وہ دلجمعی سے حصول تعلیم پر توجہ مرکوز کریں تاکہ وہ اپنے علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔