
خوشخبری، چترال میںآئندہ لوڈشیڈنگ نہیںہوگی.پیسکو چیف کی ڈپٹی کمشنراورڈی پی اوچترال کو یقین دہانی
چترال (چترال ایکسپریس ) ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے چترال کے عوام کی بنیادی مسائل جس میں لوڈشیڈنگ سر فہرست ہے کے سلسلے میں ڈی پی او چترال کپٹن(ر)منصورآمان کے ساتھ ملکرپیسکو چیف کیساتھ
پشاور میں ملاقات کی ۔اور چترال میں وافر مقدار میں بجلی کی موجودگی کے باوجود لوڈشیڈنگ کرنے کے مسلئے کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔ چیف پیسکو نے یقین دہانی کی اور وعدہ کیا کہ آج(یعنی منگل 5جون2018) کے بعد چترال میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ اور اس سلسلے میں اپنے محکمہ پیسکو کو ہدایت نامہ جاری کیا جس میں چترال کو بلا تعطل بجلی کے فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئ ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری پریس ریلز کے مطابق اس کا اطلاق آج سے کیا جائے گا۔ اورآئندہ گرڈ اسٹیشن کے اہلکاروںکولوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
