تازہ ترین

عبد اللطیف ، اسرارالدین پی ٹی آئی اور شہزادہ افتخارالدین و عبدالولی ایڈوکیٹ مسلم لیگ ن کے اُمیدوار ہوں گے 

چترال ( محکم الدین ) پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے صدر عبداللطیف نے کہا ہے ۔ کہ پارٹی کی طرف سے قومی اسمبلی چترال کی NA – 1کیلئے اُنہیں اور صوبائی اسمبلی کی نشست PK-1کیلئے اسرارالدین کو نامزد کیا ہے ۔ جوجنرل الیکشن 2018میں پارٹی کی طرف سے انتخاب لڑیں گے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جمعرات کے روز وہ نامزدگی فارم متعلقہ ریٹرننگ آفیسران سے وصول کریں گے ۔ اور جمعہ کے روز اُنہیں داخل کیا جائے گا ۔درین اثنا پاکستان مسلم لیگ ن چترال کے جنرل سیکرٹری صفت زرین اور ترجمان مسلم لیگ ن نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ہے ۔ کہ اُن کی پارٹی کی طرف سے جنرل الیکشن میں قومی اسمبلی NA -1 کی نشست کیلئے شہزادہ افتخار الدین اور صوبائی اسمبلی PK-1 عبد الولی خان ایڈوکیٹ ہو ں گے ۔ جن کے کاغذات کل بروز جمعہ داخل کئے جائیں گے ۔ تاہم مسلم لیگ ن کی طرف سے ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے نامزدگی فارم حاصل کئے ہیں ۔ نیازی ایڈوکیٹ نے کہا ۔ کہ آج جمعرات کے روز پارٹی کی حتمی میٹنگ دونوں اُمیدواروں شہزادہ افتخار الدین اور عبدالولی خان ایڈوکیٹ کے ناموں کی توثیق کی جائے گی ۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔