تازہ ترین

سپریم کورٹ کا جنرل(ر)پرویزمشرف کےکاغذات نامزدگی وصول کرنے کا حکم،پاکستان آئے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔سپریم کورٹ

اسلام(چترال ایکسپریس)سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی تا حیات نا اہلی کےخلاف درخواست کی سماعت میں سابق صدر کو طلب کر لیا ہے ،عدالت نے پرویزمشرف کےکاغذات نامزدگی بھی وصول کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں پرویزمشرف تاحیات نااہلی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ سید پرویز مشرف کون ہیں جس پر وکیل نے بتایا کہ یہ سابق آرمی چیف اور ملک کے صدر رہے ہیں۔

چیف جسٹس نے پرویز مشرف کے وکیل سے کہا کہ پرویز مشرف سے کہیں پاکستان آجائیں،13 جون کو عدالت میں پیش ہوجائیں،انہیں گرفتار نہیں کیا جائےگا، پرویزمشرف کےکاغذات نامزدگی بھی وصول کرنے کا حکم دیتے ہو ئے ان کے کاغذات کی منظوری کو سپریم کورٹ کے تاحیات نا اہلی کے حتمی فیصلے سے مشروط کردیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔