تازہ ترین

تحریک تحفظ پاکستان کاچترال کی مفاد کی خاطر عام انتخابات 2018 چترال سے حصہ نہ لینے کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ چترال ایکسپریس) ۔۔ضلعی صدر چترال اور مرکزی سکریٹری انفارمیشن تحریک تحفظ پاکستان بدیع ا الرحمن چترا لی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ چونکہ چترال سے ایک صوبائی سیٹ ختم کرنے کی وجہ سے چترال کے تمام سیاسی پارٹیوں کی ایک ہی آواز تھی۔ کہ چترال کی صوبائی سیٹ اگرچترال کے حدوداربع اور پسماندگی کو مد نظررکھتے ہوئے بحال نہ کیا گیا تو ہو سکتا ہے کہ چترال سے الیکشن 2018 عام انتخابات کا بائکاٹ کریں گے۔اب آزمائش کا وقت آگیا ہے۔اور پتہ چلے گا کہ کون چترال کے مفاد پر ہے اور کون ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہا ہے۔ تحریک تحفظ پاکستان چترال کی مفاد کی خاطر عام انتخابات 2018 چترال سے بائیکاٹ کر نے کا اعلان کر تی ہے۔اور چترال سے عام انتخابات 2018 مین حصہ نہیں لے گی۔بدیع الر حمٰن چترالی نےاین اے 54 اسلام آباد سے تحریک تحفظ پاکستان کے پلیٹ فارم سے انتخابی نشان میزائل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ تحریک تحفظ پاکستان وہ واحد جماعت ہے جو ملکی و علاقائی مفادات کو ترجیح دیتی ہے۔ آئے ملکر اس نظریاتی پارٹی کو کامیاب بنائیں۔۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔