تازہ ترین

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمدکاتمام متعلقہ اداروں چترال اور ملحقہ علاقوں میں حالیہ سیلاب کے پیش نظر تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایات

پشاور(چترال ایکسپریس)نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمدنے تمام متعلقہ اداروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ چترال اور ملحقہ علاقوں میں حالیہ سیلاب کے پیش نظر تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر چترال اور ضلعی انتظامیہ جاری کئے ہیں کہ متاثرین کی ہر قسم کی امداد کی جائے اور ہنگامی حالات کے پیش نظر ان کے محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب کی تباہ کاری کو کم سے کم کرنے کیلئے پی ڈی ایم اے اور دوسرے ادارے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کاروائیاں جاری رکھیں متاثرین کی بحالی کیلئے خیمے ، کمبل اور خوراک کا بندوبست بھی جلد از جلد کیا جائے دوست محمد نے امدادی کاروائیوں میں شریک تمام اداروں کو ایک دوسرے کے ساتھ روابط ، تعاون اور ہم آہنگی پر بھی زور دیا تاکہ کسی بھی ممکنہ نا خوشگوار کا بہتر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مون سون بارشوں کے پیش نظر قدرتی آفات سے نمٹنے اور انکے نقصانات کم سے کم کرنے کیلئے الرٹ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔دوست محمد نے بمبوریت، ارکنی گرم چشمہ اور چترال ٹاؤن میں سیلاب متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور انکی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔
۔۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔