تازہ ترین

واشچ میں خستہ حال پُل عبور کرتے ہوئے جیمنی سوزوکی دریا تور کہو میں جا گری ،دو افراد جان بحق تین زخمی

چترال ( محکم الدین ) تور کہو کے مقام واشچ میں خستہ حال پُل عبور کرتے ہوئے جیمنی سوزوکی دریا تور کہو میں جا گری ۔ جس سے دو افراد جان بحق تین زخمی ہوگئے ۔ حادثے میں باپ جان بحق بیتا زخمی ہوا ۔ تفصیلاات کے مطابق جیمنی سوزوکی نمبر A1 – 5206 جسے سعید الرحمن چلا رہا تھا ۔ زنگ لشٹ تورکہو میں اپنے رشتہ داروں سے عید ملنے کے بعد بیٹا وجیہ الرحمن اور دیگر افراد کو لے کر اپنے گھر واشچ جارہاتھا ۔ کہ گاؤں کے قریب پُل عبور کرتے ہوئے بے قابو ہوکر دریائے تورکہو میں جا گری ۔ جس کے نتیجے میں مسمی سعید الرحمن ولد حکیم نایاب اور واجد ولد محب الرحمن ساکنان واشچ جان بحق اور وجیہ الرحمن ولد سعیدالرحمن ، یورمس مراد ولد جم شاہ ساکنان واشچ اور ضیاء الرحمن ولد میر صوات خان ساکن زنگ لشٹ زخمی ہوگئے ۔ جان بحق اور زخمیوں کو مقامی رضاکار نوجوانوں نے دریائے تورکہو سے نکا لا ۔ جبکہ زخمیوں کو آر ایچ سی شاگرام تورکہو میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ چترال کے بالائی علاقوں میں دریاء کے اوپر پُل انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں ۔ اس لئے ان پُلوں پر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں ۔ خصوصاً 2015 کے سیلاب سے متاثرہ کئی پُل از سر نو تعمیر کے انتظار میں ہیں ۔ لیکن اُن کی طرف سابقہ حکومت میں کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔