تازہ ترین

ممتاز صنعتکار حاجی فضل الٰہی نے نگران وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد پاور اینڈ انرجی کا قلمدان بھی سنبھال لیا

پشاور ( پریس ریلیز ) ممتاز صنعتکار حاجی فضل الٰہی نے نگران وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد پاور اینڈ انرجی کا قلمدان بھی سنبھال لیا حاجی فضل الٰہی ممتاز صنعتکار ہیں وہ فیڈرل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر بھی رہے ہیں اس کے علاوہ ممتاز فلاحی و سماجی شخصیت ہیں صوبہ خیبرپختونخوا کے علاوہ ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں انہیں صوبہ خیبرپختونخوا نگران وزیر لیا گیا ہے اور انہیں وزارت سونپ دی گئی ہے انہوں نے وزارت ملنے کے بعد اپنی وزارت میں باقاعدہ کام شروع کردیا ہے تاکہ صوبہ خیبرپختونخوا کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کیا جائے اور خاص طور پر صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے کے لئے خصوصی طور پر کام کریں گے خیبرپختونخوا کی عوام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے 10 رکنی نگران کابینہ میں حاجی فضل الٰہی جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور زہین شخص کو شامل کرکے صوبے پر خاص مہربانی کی ہے ۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔