تازہ ترین

چترال کے ہزاروں خواتین بے نظرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفیدہورہی ہیں/نوریہ نور

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلزپارٹی چترال خواتین ونگ کے رہنمانوریہ نورنے چترال کے دوردراز علاقوں کی تفصیلی دورے کے بعد ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ چترال کے خواتین نے پی پی پی کوووٹ دینے کی عہد کی ہے جس کی وجہ چترال کے ہزاروں خواتین کابے نظرانکم سپورٹ پروگرام سے مستفیدہونا ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی ہی واحدجماعت ہے جس نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی جنگ لڑی ۔اورخواتین کی معاشی حالت بہتربنانے،انہیں معاشی طورپراپنے پاؤں پرکھڑاہونے اورباعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لئے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کااجرا کیاگیاجس سے چترال کے ہزاروں خواتین مستفید ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آنے والے الیکشن میں چترال کے خواتین نے پی پی کوووٹ دینے کا یقین دہانی کی ہے ۔اور پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین نے بھی چترال کے خواتین کوخصوصی پیکیج دینے کاوعدہ کیاہے ۔اور پی پی کے نامزاداُمیدوارکامیاب ہوتے ہی حقدارخواتین کوبے نظیرانکم سپورٹ اورپی پی صحت کارڈ کابندوبست کریں گے جس سے چترال کے دوردراز پسماندہ علاقوں کے خواتین بھی مستفیدہونگے۔انہوں نے کہاکہ میں جانتی ہوں کہ اب بھی خواتین کے بے انتہامسائل ایسے ہیں جن کوحل کرنے کے لئے سماجی اورمعاشرتی روایات اجازت نہیں دیتے ہیں پی پی کے حکومت آتے ہی ان پرترجیحی بنیادوں پرکام شروع کیاجائیگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ بلاول بھٹوزرداری نے اپنے منشورمیں خواتین کے حقو ق کوترجیحی بنیاد پررکھاہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔