تازہ ترین

سب ڈویژن مستوج سے بڑی تعداد میں لوگوں کاجوق در جوق اے پی ایم ایل میں شامل ہونے کاسلسلہ جاری ہے۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اۤل پاکستان مسلم لیگ کے فوکل پرسن وقاص احمد ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد امجد کا بھاٸی چوھدری اسد اپنے مقامی ٹیم اے پی ایم ایل کے مرکزی وصوبائی قاٸدین کامران خان ،قاری سعداللہ اور خان محمد کے ہمراہ اپر چترال میں الیکشن کمپین میں مصروف ہیں اور سارے ضلعی اورمقامی نماٸندے بھی چوھدری اسد کے ساتھ ہیں ۔وقاص احمد  ایڈوکیٹ نے کہا کہ سب ڈویژن مستوج سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے پارٹیاں چھوڑ کر جوق در جوق اے پی ایم ایل میں شامل ہوتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، ان میں پیپلز پارٹی جماعت اسلامی مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے وی سی ناظمین اور ممبران شامل ہیں ۔ اُنہوں نے کہنا کہ چوھدری اسد اب بھی مقامی رہنماوں کے ساتھ اپر چترال میں موجود ھے اور بہت جلد ڈاکٹر امجد کو لیکر اپرچترال کا دورہ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اپر چترال میں جنرل (ر) پرویزمشرف کا پیغام گھر گھر پہچایا گیا ہے ۔اپر چترال اور لوئر چترال کے لوگ اپنے محسن کو بولنے والے نہیں اور 25جولائی کو اے پی ایم ایل کے حق میں اپناووٹ استعمال کرکے مخالفین کا منہ بند کردینگے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔