تازہ ترین

چترالی عوام 25جولائی کو شیر کے نشان کو ووٹ دیکر نواز شریف کا ساتھ دیں۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)مسلم لیگ(ن) چترال کے انفارمیشن سیکرٹری اور پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال کے عوام سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے چترال کے لئے خدمات کو سراہتے ہیں،میاں محمد نواز شریف اور اُن کے خاندان کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کو تسلیم کرتے ہیں اس کے علاوہ چترال میں نواز شریف کے لئے عوام کے دلوں میں بڑی ہمدردی اور احترام ہے۔عوام 25جولائی کو مسلم لیگ (ن) کے دونوں امیدواروں شہزادہ افتخار الدین اور عبدالولی خان ایڈوکیٹ کو ووٹ دیکر میاں محمد نواز شریف کا ہاتھ مضبوط کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق چترال میں 70فیصد ووٹرز کی حمایت مسلم لیگ (ن) کوحاصل ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ مرکز اور صوبوں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے والی ہے اس لئے بھی چترالی عوام پر لازم ہے کہ وہ کسی ایسے اُمیدوار کو ووٹ نہ دیں جس کو آگے جاکر حزب اختلاف میں بیٹھنا پڑے۔اُنہوں نے کہا کہ میا ں محمد نواز شریف کو پاکستانی عوام خصوصاً چترالی عوام کی خدمت کی سزا دی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ میاں محمد نواز شریف اس عوام کے خاطر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید وبند کی سزا کاٹ رہا ہے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔