تازہ ترین

25جولائی کو چترال کے غیورعوام مشرف کے نمائندوں کو ووٹ دیکر اُن کے احسانوں کا بدلہ چکھائینگے۔۔وقاص احمد ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) آل پاکستان مسلم لیگ چترال کے فوکل پرسن وقاص احمد ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ قران پاک میں اللہ پاک ہمیں جو حکم دیتا ہے ان کو ماننا ہر مسلمان پر فرض ہے ہمیں نماز کا حکم قران پاک میں دیا گیا ہے اس لیے ہم نماز پڑھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کل میں نے اے پی ایم ایل کے جلسے میں تمام مسلمانوں سے سوال کیا ۔۔۔کہ کیا سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کا چترال پر اخسان ہے تو تمام شرکا ئ جلسہ نے ہاتھ اٹھا کر جواب دیا کہ مشرف کا چترال پراخسان ہیں اس کے بعد میں نے قران پاک کی ایت پڑھ کر سنایا جس کا مفہوم تھا کہ ۔۔۔۔۔ “اخسان کا بدلہ اخسان سے دینا چاھے” اگر جنرل (ر) پرویزمشرف کا ہم چترالیوں پراخسان ہے تو کیا اس کا بد لہ ووٹ کی صورت میں دینا ہم پر فرض نہیں بنتا؟اُنہوں  نے کہا کہ 25جولائی کو چترال کے غیورعوام اے پی ایم ایل کے نمائندوں کے حق میں وو ٹ کا استعمال کرکے اُن کے احسان کا بدلہ چکھائینگے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔