تازہ ترین

گرم چشمہ میں ٹی ایم اے چترال کی طرف سے سبزی اور پھلوں کی اُوپر لگائے گئے ٹیکس کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ،ٹیکس واپس نہ لینے کی صورت میں چترال کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ہفتہ25آگست کو گرم چشمہ میں ٹی ایم اے چترال کی طرف سے سبزی اور پھلوں کی اُوپر لگائے گئے ٹیکس کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ ہوا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ٹی ایم اے چترال اور ضلعی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس ظالمانہ اور غیرقانونی ٹیکس کو فوراً واپس لیا جائے،ورنہ عوام لوٹکوہ ہزارو ں کی تعداد میں چترال کی طرف لانگ مارچ کرینگے اور ضلع کونسل کے سامنے دھرنا دینگے اور ساتھ انصاف کے لیے عدالت بھی جائینگے۔مقررین میں سابق ناظم شرین خان ،وی سی ناظم نظار شاہ،وی سی ناظم عمری خان،قیمت خان،مجید خان اور پی پی پی چترال کے نائب صدر فضل ربی نے خطاب کیا اور مشترکہ قرارداد پاس کرکے وزیراعلیٰ،چیف سیکرٹری،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،ڈی سی چترال،ضلع ناظم ،اور تحصیل ناظم سے اپیل کی کہ اس ٹیکس کو واپس لے لی جائے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔