تازہ ترین

ایم پی اے وزیرزادہ کا ارندو گول کے پرائمری سکول میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)اقلیلت ایم پی اے وزیرزادہ نے ایک اخباری بیان میں پاک افغان بارڈر ارندو گول کے سکول میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔ اس سلسلے میں مشیر تعلیم سے بھی بات ہوئی ہے۔ اور تعلیم دشمن عناصر کو انکے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونےدیں گےایم پی اے وزیرزادہ نے چترال کے علاقے ارندو میں گرلزپرائمری سکول میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچیوں کے سکول میں بم دھماکے کا سُن کراُنہیں بہت افسوس ہوا ہے۔اُنہوں  نے اسے تعلیم دشمن عناصر کی جانب سے حملہ قرار دیا اور کہاکہ پولیس کو تحقیقات کی ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد حقائق منظر عام پر لاتے ہوئے اس میں ملوث عوام دشمن عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں گے۔ایم پی اے نے کہاکہ لڑکیوں کی تعلیم ہماری ترجیحات میں شامل ہے اورپی ٹی آئی کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق لڑکیوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنا رہےہیں۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔