تازہ ترین

عنقریب چترال کیلئے میٹر ریڈروں کی اسامیاں دی جائیگی اور بلنگ کا مسئلہ بھی حل کرلیا جائے گا۔وزیر بجلی عمر ایوب کا ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی سے ملاقات میں یقین دہانی۔

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)عنقریب چترال کیلئے میٹر ریڈروں کی اسامیاں دی جائیگی اور بلنگ کا مسئلہ بھی حل کرلیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی میں وزیر بجلی عمر ایوب نے NA.1چترال سے ایم این اے کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی سے ایک ملاقات کے دوران کیا اس سلسلہ میں رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے اُن کو بتایا کہ21ہزار صارفین کیلئے صرف 3میٹر ریڈر موجود ہیں۔مولاناچترالی نے وزیربجلی عمر ایوب سے اووربلنگ کے مسئلہ پر بھی بات کی ۔وفاقی وزیر عمر ایوب نے مولانا چترالی کو یقین دہانی کرائی کی جلد ہی چترال میں میٹر ریڈروں کی اسامیوں کیلئے منظوری دی جائے گی اسی طرح اووربلنگ کا گھمبیر مسئلہ بھی حل ہوجائیگا۔مولانا چترالی نے کہا کہ انتہاہی ظلم اور ناانصافی ہے کہ کئی سالوں سے ریڈنگ کیے بغیر ہی بل بھیجے جارہے تھے جب بجلی کی قیمت بڑھی تو سابقہ یونٹ ملاکر وہ بھی بغیر ریڈنگ کے 50ہزارسے1,50,000تک کے بجلی کے بل لوگوں کو تھمادیے گئے مولانا چترالی نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر میٹرریڈروں اور اووربلنگ کا مسئلہ کیا جائے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔