
تازہ ترین
وزارت پانی وبجلی کا چار سال بعد پیسکو سمیت ڈسکوز میں بھرتیوں کا فیصلہ،پہلے مرحلے میں26 ہزار آسامیوں میں سے75فیصد پر بھرتیاں کی جائیں گی
پشاور(چترال ایکسپریس) پاؤر سیکٹر افرادی قوت کو پورا کرنے کے لئے وزارت پانی وبجلی نے چار سال بعد پیسکو سمیت ڈسکوز میں بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا ہے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں26ہزاربھرتیوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں پہلے مرحلے میں ٹیکنکل اور آپریشنل اسٹاف کے26ہزار آسامیوں میں سے75فیصد پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری پاؤر ڈویژن عرفان علی کی جانب سے گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو سے خطاب میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کی ہدایات کی ہے پیسکو میں2ہزار سے زائد آسامیاں خالی پڑی ہے اور ایٹا ٹیسٹ کے ذریعے7لاکھ اُمیدواروں نے درخواستیں دی تھی۔اور اب پیسکو میں بھی نئی بھرتیاں کی جائیگی۔
