
تازہ ترین
وادی شیشی کوہ گورین گول میں برفانی تودہ گرنے سے چار افراد لاپتہ
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس): گورین گول شیشی کوہ میں برفانی تودہ کی زد میں آکر لاپتہ ہونے والے چار افراد میں دو سگے بھائی شامل ہیں۔ لاپتہ افراد کے نام;: مومن اور امیرزادہ پسران خائستہ خان ساکنان شاہی نور شیشی کوہ۔ سعد ملوک ولد بہادر اور عثمان ولد گل محمد ساکنان کاوتی ارندو۔
برفانی تودہ وادی شیشی کوہ کے دورافتادہ پہاڑی علاقے گورین گول میں گرا ہے, لاپتہ ہونے والے چاروں افراد بالائی چراگاہ سے مویشیوں کو لانے جارہے تھے کہ تودے کی زد میں آگئے۔
