تورکہو روڈ کی خستہ حالی ڈرائیور یونین کی طرف سے تین روز سے پایہ جام ہرتال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تورکہو روڈ کی انتہائی خستہ حالی کی وجہ سے ڈرائیور برادری کا ہرتال تیسرے روز میں داخل ہوگئی۔انتظامیہ کی لاپرواہی سے مجبور ہوکر ڈائیور برادری نے اپنی مدد اپ کے تحت روڈ کی مرمت کے کام کا آغاز کیا جو کہ تورکہو بوزند سے شروع ہوا۔ہرتال کی وجہ سےہرقسم کی آمدورفت بند رہی۔اس سلسلے میں ایک احتجاجی جلسہ بھی ہوا جس سے ڈائیوربرادری کے عہداروں اور علاقہ عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ کو خبردار کیا کہ جب تک ورکوپ پل کی بحالی اور روڈ کے مرمت کے لئے مشینری تورکہو نہیں پہنچتی ہرتال جاری رہے گا۔احتجاجی جلسے سے تریچیمیر ڈارئیور یونین ضلع چترال کے صدر صابراحمد،تحصیل صدراقبال حیات،تحصیل صدر تورکہو غلام مرسلین،لعل خان،صاحب خان،عبدول کھوت اور شیر نذیر نے خطاب کرتے ہوئے انظامیہ سے پُرزور مطالبہ کیا کہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئےجلد ازجلد میشنری سائٹ پر پہنچائی جائے اور روڈ کو آمدورفت کے لئے بحال کیا جائے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔