
تازہ ترین
چترال کے تمام ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی کو پورا کیاجائے۔ایم این اے عبدالاکبر چترالی
پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے تمام ہسپتالوں میں نرسوں کی کمی کو پورا کرنا وقت کی ضرورت ہے صوبائی حکومت بالخصوص محکمہ صحت ضلع اپر چترال اور لوئر چترال کے ہسپتالوں پر توجہ مرکوزکرے تاکہ موسم سرما کے دوران مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم ہوں سابقہ دور حکومت میں چترال بھیجے گئے 70 ڈاکٹروں میں اکثر ڈاکٹروں نے سیاسی اپروچ کے ذریعہ اپنا تبادلہ کیا ہوا ہے اس وقت ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال اور تحصیل ہسپتال دروش اور اپر ضلع (چترال) میں ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی اور مستوج میں ہارٹ سپیشلسٹ،آئی سپیشلسٹ،اسکن سپیشلسٹ،آرتھو پیڈک،جنرل سرجن،کارڈیالوجسٹ اور دیگر ماہرین کی ضرورت ہے اسی طرح اپر اور لوئرچترال کے ہسپتالوں میں نرسوں کی شدید کمی ہے لہذا ضلع سے باہر دیگر اضلاع میں تعینات نرسوں کو فوری طورپر چترال ٹرانسفر کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی وصوبائی اسمبلی مولانا عبدالاکبرچترالی نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کیا ہے
