تازہ ترین

چترال چیمبر آف کامرس اور کلین اینڈ سیف گر م چشمہ کے درمیان ایک یاد داشت پر دستخط

چترال ( محکم الدین ) چترال چیمبر آف کامرس اور کلین اینڈ سیف گر م چشمہ نے ایک یاد داشت پر دستخط کئے ہیں ۔ جس کے مطابق لٹکوہ میں گرم چشمہ کے ایریا کی صفائی و مقامی کلچر کو بر قرار رکھتے ہوئے سیاحتی نقطہ نگاہ کے مطابق آمدنی پیدا کرنے والے ذرائع کے طور پر تعمیرات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایم او یو کے دستخط کی ایک مختصر و پُر وقار تقریب ویلج کونسل آفس گرم چشمہ میں منعقد ہوئی ۔ جس میں ایم پی اے وزیر زادہ مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمت اعظم چیر مین کلین اینڈ سیف گرم چشمہ ، قیمت خان چیرمین کمیٹی اور کونسلر نواب خان نے کہا ۔ کہ گرم چشمہ کے چشموں کی بہت بڑی اہمیت ہے ۔ پوری دنیا سے لوگ سیاحت کی غرض سے اور بعض بیماریوں کیلئے ان چشموں سے فیضیاب ہونے کیلئے یہاں آتے ہیں ۔ لیکن اب چشموں کا اٰیریا انتہائی طور پر متاثر ہو چکا ہے اور ان چشموں کی بقا کو بھی خطرہ لا حق ہے ۔ کیونکہ بعض لوگ ان پر قبضہ جمانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان چشموں سے لٹکوہ کے لوگ قدیم الایام سے فائدہ اُٹھاتے آئے ہیں ۔ اور آج بھی لوگوں کو ان سے محروم نہیں رکھا جانا چاہیے ۔ اس لئے ضروری ہے ۔ کہ ان کی ثقافتی حیثیت کو برقرار رکھتے ہوئے ایسا پراجیکٹ عمل میں لایا جائے ۔ کہ سیاحت کو ترقی ملے اور آمدنی بھی پیدا کی جا سکے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ چشمے اب مختلف لوگوں کے ہاتھوں میں ہیں ۔ جو ان پر قابض ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ایم پی اے وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ گرم چشمہ کے چشمے نایاب قدرتی وسائل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ اور یہ اس علاقے کا بہت بڑا سرمایا ہیں ۔ جن سے استفادہ کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ حکومت سیاحت کے فروغ میں ان چیزوں کو بہت اہمیت دیتی ہے ۔ اس لئے ان چشموں کو لٹکوہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ا نہوں نے کہا ۔ کہ اگر لوگ اس کی بہتر تعمیر کیلئے متفق ہیں ۔ تو فنڈ کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہو گا ۔ ممبر چترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان نے کہا ۔ کہ اس کیلئے ایک مکمل پلان بنایا جائے گا ۔ جس میں تمام پہلووں کو پیش نظر رکھ کر اس پراجیکٹ کی تعمیر کی جائے گی ۔ یہ وہ اثاثہ ہے ۔ جسے مارکیٹ کرکے گرم چشمہ کے لوگ سیاحتی آمدنی سے اپنی زندگی خوشحال بنا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسرار صبور نے منصوبے کے مختلف پہلووں کا گہرا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ قبل ازین ویلج کونسل اور کلین اینڈ سیف گرم چشمہ کی طرف سے ایم پی اے وزیر زادہ کو چترالی چوغا پہنایا گیا ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔