تازہ ترین

پی ٹی ائی چترال کی سب سے بڑی سیا سی قوت بن چکی ہے، ایم پی اے وزیرزادہ کاپی ٹی آئی کے ضلعی دفتر کے افتتاحی تقریب سےخطاب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف چترال کے ضلعی دفتر کا افتتاح میر مارکیٹ میں کیا گیا ۔جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے وزیر زادہ ضلعی جنرل سکرٹری اسرارصبور ، سرتاج احمد خان ،امیر علی صدر ٹاون چترال نذیر احمد صدر آئی ایس ایف ، یوتھ ونگ کے صدر ضیاء الرحمن ، سلطان محمد شیرنائب ناظم نائبر ہوڈ کونسل دنین و کارکنا ن کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ افتتاح کے بعد کارکنان سے خطاب کر تے ہوئے ایم پی اے وزیر زادہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چترال کی سب سے بڑی سیا سی قوت بن چکی ہے ہم کار کنان کے ساتھ مل کر چترال کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی اور وفاقی حکومت چترال کی ترقی کے لئے بھر پور توجہ دے رہی ہے اُنہوں نے کہا کہ آج کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان اورچترالی عوام اپنے مسائل اور شکایات پاکستان تحریک انصاف چترال کے ضلعی دفتر میں جمع کراسکتے ہیں شکایات کا فوراً ازالہ کرنے کی ہم بھر پور کوشش کریں گے ۔سر تاج احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ویژن سے متاثر ہو کر تحریک انصاف کا حصہ بن چکا ہوں کارکنان سے شانہ بشانہ ملکر پارٹی اور چترال کی ترقی میں اپنا کر دار ادا کروں گا ۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔