تازہ ترین

چترالی طالب علم کی پُراسرارہلاکت پولیس کی مجرمانہ غفلت ہے،وجیہہ الدین صدرجے آئی یوتھ ضلع چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)وجیہہ الدین صدر جے آئی یوتھ ضلع چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پشاور میں چترال سے تعلق رکھنے والے طالب علم کی پُراسرار ہلاکت نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اس حوالے سے کے پی کے کی مثالی پولیس کا کردارانتہائی قابل افسوس بھی ہے.یہ پہلا واقعہ نہیں.یکے بعد دیگرے چوتھا واقعہ ہے جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے طلباء کی جان لی گئی.مگر تحقیقاتی اداروں کے کان پرجون تک نہ رینگی.اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی بجائے ان کیسز کو سرد خانے میں ڈالاجاتا رہا.جس سے شہہ پا کر آج ایک اور قیمتی جان لے لی گئی
اُنہوں نے کہا کہ چترالیوں کی شرافت اورپُرامن ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ہے..ہم چترال کے سیاسی نمائندوں،ڈی سی،ڈی پی اوچترال سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حوالے سے ہم کسی بھی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے.اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنےاورمجرموں کوقرارواقعی سزا دینے کی ہر ممکن کوشش عمل میں لائی جائے..بصورت دگرجے آئی یوتھ ضلع چترال احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے
دکھ کی اس گھڑی میں جےآئی یوتھ ضلع چترال لواحقین کےغم میں برابر کی شریک ہے.

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔