پاکستانی شکاری نے چترال کے گولین کمیونٹی گیم ریزرومیں ٹرافی آئی بیکس کا شکارکیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستانی شکاری نے چترال کے گولین کمیونٹی گیم ریزرو میں ٹرافی آئی بیکس کا شکارکیا ہے ۔ جو کہ اپنی نوعیت کے بڑے سائز کا شکار ہے ۔ جس کے سینگوں کی لمبائی 45انچ بتائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق صوابی سے تعلق رکھنے والے شکاری مقصود علی نے گذشتہ روز گولین کمیونٹی گیم زیرو میں ہمالیئن آئی بیکس (تونیشو) کاشکار کیا ۔جوکہ غیر معمولی جسامت کا تھا۔ محکمہ وائلڈ لائف چترال کے بلاک آفیسر جاوید احمد , ناصر احمد وغیرہ نے شکار کے سلسلے میں ان کی معاونت کی ۔ اور وہ بالاخر ٹرافی شکار کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ شکاری مقصود علی کو شکار شدہ آئی بیکس کو لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ چترال میں سالانہ کشمیری مارخور اور ہمالیئن آئیبیکس کا ٹرافی شکار کیا جاتاہے ۔ جن کی آمدنی سے کمیونٹی کے چھوٹے مسائل حل کرنے میں بڑی مدد ملی ہے ۔ جبکہ کمیونٹی کی طرف سے قائم کنزرویشن کمیٹیز کی کوششوں سے چترال میں جنگلی حیات خصوصا کشمیری مارخور اور ہمالیئن آئی بکس کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔اس سے سیاحت کے فروغ میں بھی مدد ملی ہے ۔ کیونکہ چترال واحد جگہ ہے ۔ جہاں کی امن پسندی کو نہ صرف لوگ مانتے ہیں ۔ بلکہ جنگلی حیات بھی اس امن کے معترف ہیں ۔جس کا ثبوت یہ ہے ۔ کہ مارخوروں کو ان کی نیچرل لائف میں صرف چترال میں دیکھنا ممکن ہے ۔ اور ان کو کوئی خطرہ درپیش نہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔