عنقریب چترال میں تحصیل اوریوسی لیول پرورکروں سے باہمی مشاوارت سے نئے دفاترکھولیں گے۔سلیم خان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) سابق صوبائی وزیروضلعی صدرپاکستان پیپلزپارٹی چترال سلیم خان نے چترال ٹاون میں ضلعی دفترکے افتتاح کے موقع پر پارٹی جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عنقریب چترال میں تحصیل اوریوسی لیول پرورکروں سے باہمی مشاوارت سے نئے دفاترکھولیں گے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر قائدین کے نام ای سی ایل میں ڈال کر وفاقی حکومت نے بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت کی بوکھلاہٹ اور حواس باختگی کا اندازہ ہو رہا ہے۔تحریک انصاف دراصل تحریک انتقام بن چکی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ اگر ای سی ایل میں نام ڈالنے ہیں تو پھر وزیر اعظم عمران خان،علیمہ خان،جہانگیر ترین اور پرویز خٹک سمیت ان وزراء کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دئے جائیں جن پر احتساب عدالت میں کیس چل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی نااہلی پرپردہ ڈالنے کیلئے احتساب کا شور کررہی ہیں، پیپلزپارٹی کسی بھی دورمیں احتساب سے نہیں گھبرائی، جے آئی ٹی رپورٹ الف لیلہ کی کہانی ہے۔انہوں نے چترال گرم چشمہ ،چترال بمبوریت اورچترال بونی شندورروڈپرفوری کام شروع کرنے کی مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نے چترال کے کئی میگاپراجیکٹس کواے ڈی پی سے نکالنے کی کوشش کیاگیاہے مگران کے اس ناکام فیصلے کوچترال کے غیرت مندعوام قبول نہیں کریں گے۔اگران منصوبوں پرکام شروع نہیں کیاگیاتوعوام سڑکوں پرآئیں گے جن کی تمام ذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اپرچترال کاکاغذی ضلع سے عوامی مسائل حل نہیں ہونگے جن پرسنجیدگی سے کام کیاجائے ۔اورمنتخب نمائندے چترال کے مسائل حل کرنے میں اپنے کرداراداکریں چھ مہینے گزرنے کے باوجوداُن کی طرف سے کوئی کارکردگی نظرنہیں آرہے ہیں اگران پراجیکٹس پرکام شروع نہیں ہوگیاتوآپ عوام کوجواب دہ ہوں گے ۔ سلیم خان نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ ملک کے غریب عوام کی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور آمریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کواپنامقصدبنایاہے۔اس موقع پرجماعت اسلامی چترال کے نوجوان ورکرضیاء شاہد حسین مغلاندہ چترال نے جماعت کوخیربادکہتے ہوئے پی پی پی میں باقاعدہ شمولیت اختیارکی۔افتتاحی پروگرام سے سب ڈویژن چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل،ٹاون کابینہ کے جنرل سیکرٹری فخرعالم ،افضل امان ،آنیس الرحمن اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔