تازہ ترین
حالیہ بارشوں اور پہاڑی تودہ گرنے سے بند بمبوریت روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) بمبوریت روڈ کو دوباژ کے مقام پر منگل کے دن ہرقسم کی ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا جوکہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں دو دن قبل پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وادی سے
آنے اور وادی کی طرف جانے والے سیاح پھنس کر رہ گئے تھے۔ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایکسئین مقبول اعظم نے بتایاکہ پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے سڑک 250میٹرک کے فاصلے تک بند ہوگئی تھی جسے محکمے کے فیلڈ اسٹاف نے
دو دن تک مسلسل کام کرتے ہوئے ٹریفک کے لئے آزاد کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کالاش ویلیز کے باشندوں اور سیاحوں کی سہولت کے لئے موسم سرما کے دوران سڑک کو کھلا رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہیں۔