خیبر پختونخوا

وزیراعلی محمود خان کا مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں شرپسند عناصر کی طرف سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مردان کے علاقہ کاٹلنگ میں شرپسند عناصر کی طرف سے پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے ورثاءکو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں ایک راہگیر بچی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO