وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایات پر ٹوٹنے والی اپر سوات کینال کی مچئی برانچ کی حفاظتی دیوار کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات پر زلزلے سے ٹوٹنے والی اپر سوات کینال کی مچئی برانچ کی حفاظتی دیوار کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔بھاری مشینری کے علاوہ تمام ضروری تعمیراتی مواد متاثرہ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے اور متاثرہ دیوار کی دوبارہ تعمیر پر دن رات کام جاری ہے۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر سیکر ٹری آبپاشی اور چیف انجینئر آبپاشی خیبر پختونخوا بذات خود بحالی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے تمام تر دستیاب مالی اور انسانی وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ کم سے کم ممکنہ وقت میں کینال کے متاثرہ حصے کی بحالی کو یقینی بناکر کمانڈ ایریا کی زرعی زمینوں پر فصلوں کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں