وزیراعلیٰ محمود خان کا شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ اسپین وام میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔