وزیر اعلیٰ محمود خان کاگزشتہ روز چمکنی میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز پشاور کے علاقہ چمکنی میں ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹسلیتے ہوئے پولیس کو واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بہیمانہ اور ظالمانہ فعل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندان سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اورپسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔