وزیراعلی محمود خان اچانک چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بھیس بدل کر بغیر کسی پروٹوکول فقیر آباد اور خزانہ پولیس اسٹیشنز پہنچ گئے

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے اچانک چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہفتے کے روز پھر سے بھیس بدل کر بغیر کسی پروٹوکول فقیر آباد اور خزانہ پولیس اسٹیشنز پہنچ گئے۔ وزیر اعلی نے ان تھانوں کے روزنامچہ رجسٹرز سمیت دیگر ریکارڈ چیک کئےاور حوالاتیوں سے ملاقات کرکے ان سے پولیس کے برتاو کے بارے میں معلومات حاصل کی۔
وزیر اعلی نے خزانہ پولیس اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمروں کی خرابی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تھانے کے انچارج کو سی سی ٹی وی کیمروں کو فوری طور پر فعال بنانے اور صفائی کی صورتحال کو فوری بہتر بنانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اس سلسلے میں رپورٹ بھی طلب کر لی۔
وزیراعلی نے تھانہ فقیر آباد میں بہتر انتظامات اور ریکارڈ منظم انداز میں رکھنے پر عملے کو شاباش دی۔ انہوں نے ان تھانوں میں موجود سائلین سے بھی ملے اور ان سے ان مسائل اور پولیس کے رویے کے بارے میں دریافت کی اور تھانوں کے عملوں کو تھانوں میں آنے والے بزرگ شہریوں اور خواتین کا خاص خیال رکھنے کی تاکید کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا موجود حکومت تھانوں کو صحیح معنوں میں عام آدمی کے داد رسی اور انصاف کے مراکز میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کا ضامن ہے اور عوام کا اعتماد مکمل طور پر بحال کرنے کے لئے پولیس کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی۔ وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ وہ تمام محکموں اور عوامی خدمات کے اداروں کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور   عوام کو خدمات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔