وزیراعلی محمود خان کا ضلع مردان میں کاٹلنگ کے قریب سوات کینال کے مچئی برانچ پر سائیڈ وال ٹوٹنے کے واقعہ کا نوٹس

محکمہ آبپاشی کے اعلی حکام کو نہر کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مردان میں کاٹلنگ کے قریب سوات کینال کے مچئی برانچ پر سائیڈ وال ٹوٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے اعلی حکام کو نہر کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ آبپاشی نے ضروری مشینری اور دیگر سامان مزکورہ مقام پر پہنچا کر بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔ درایں اثناء محکمہ ریلیف اور آبادی کاری نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے نہر کی بحالی تک ضلع مردان میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے سوات کینال کے مچئی برانچ کی حفاظتی دیوار ٹوٹ گئی تھی۔ وزیر اعلی نے سیکرٹری آبپاشی کو بحالی کے کام کی بذات خود نگرانی کرنے اور متاثرہ نہر کی بحالی کو کم سے کم ممکنہ وقت میں یقینی بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

درین اثناوزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر کاٹلنگ مردان میں سوات کینال کے متاثرہ حصے کی بحالی پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔